ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 28جنوری سے ریاستی سطح پرچلائی جائے گی ’پلس پولیو‘مہم

28جنوری سے ریاستی سطح پرچلائی جائے گی ’پلس پولیو‘مہم

Wed, 24 Jan 2018 21:42:13    S.O. News Service

کاروار24؍جنوری (ایس او نیوز)محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق 28جنوری سے ریاست بھر میں ’پلس پولیو‘مہم چلائی جائے گی۔جس کے تحت پانچ سال کی عمر تک کے تمام بچوں کو دو بوند پلس پولیو کی دوا پلائی جائے گی۔ خیال رہے کہ پلس پولیو کی مہم 1995سے مسلسل چلائی جارہی ہے تاکہ بچوں کو معذور کرنے والی پولیو جیسی خطرناک بیماری سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

ضلع شمالی کینرا میں اس مہم کے لئے 866پلس پولیو بوتھس تشکیل دیے گئے ہیں۔3600محکمہ جاتی اور رضاکارانہ اداروں کے اراکین کو اس مہم پر لگایا جائے گا۔جس کی نگرانی اور رہنمائی کے لئے 198سپروائزرس کو متعین کیاگیا ہے۔اورہر تعلقہ کے لئے نوڈل افیسر بھی مقرر کیے گئے ہیں۔عموماً روٹری کلب جیسے سماجی خدمت انجام دینے والے ادارے پلس پولیو کی مہم میں زیادہ سرگرم حصہ لیا کرتے ہیں۔ضلع سطح پر ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے اورمنتخب عوامی نمائندوں کے ہاتھوں اس مہم کا آغاز ہوگا جبکہ تعلقہ سطح پراراکین اسمبلی اور منتخب عوامی نمائندے اس مہم کا آغاز کریں گے۔پلس پولیو کی اس مہم کی تشہیر کے لئے بیانرس،پوسٹرس اور کیبل ٹی وی وغیرہ کا سہارالیا جائے گا۔

جنوری 29اور 30کودیہی علاقوں میں اور 29,30,31کو شہری علاقوں میں رضاکاروں کے گروہ گھر گھر جاکر پولیو ڈراپس پلانے سے چھوٹ جانے والے پانچ سال تک کی عمر والے بچوں کو یہ دوائی پلانے کاکام انجام دیں گے۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبودکے افسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو ڈراپس پلاکر معذور کردینے والے بیماری سے محفوظ رکھیں۔


Share: